ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / انکولہ میں آٹو رکشہ کی ٹکر سے حاملہ خاتون کی موت

انکولہ میں آٹو رکشہ کی ٹکر سے حاملہ خاتون کی موت

Thu, 13 Apr 2023 12:48:25    S.O. News Service

انکولہ 13/اپریل (ایس او نیوز) انکولہ کے باوی کیری میں  ایک حاملہ خاتون  کی اُس وقت موت واقع ہوگئی جب ایک آٹو رکشہ راہ چلتی اس خاتون سے ٹکراگیا۔ خاتون کی شناخت شوبھا گوپال نایک (28) کے طور پر کی گئی ہے۔ حادثہ   بدھ کو  پیش آیا۔

بتایا گیا ہے کہ چار ماہ کی حاملہ  شوبھا اپنے شوہر کے ساتھ  گھر کے سامنے مٹی سے بنی کچی سڑک پر  پیدل چل رہی تھی کہ  ایک تیز رفتار آٹو رکشہ   اس سے ٹکراگیا۔ ٹکر لگتے ہی خاتون نیچے گرپڑی اور موقع پر ہی  دم توڑ دیا۔ بتایا گیا ہے کہ ٹکر مارنے کے بعد رکشہ ڈرائیور رکشہ سمیت فرار ہوگیا۔

اس تعلق سے انکولہ پولس تھانہ میں معاملہ درج کیا گیا ہے۔


Share: